آئی فون 17 کا نیا ڈیزائن اور پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

آئی فون 17 سیریز ستمبر 2025 میں لانچ کی جائے گی، تمام فونز بشمول آئی فون 17 پرو میکس کے بارے میں خبریں ہیں کہ ہارڈ ویئر اور ڈیزائن میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پرو کے ڈیزائن کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن سے اشارہ ملتا ہے کہ کیمرا ڈیزائن میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ ماڈل پچھلے فونز کی نسبت تھورا موٹا ہوگا جس میں ممکنہ طور پر بڑی بیٹری نصب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی قیمتوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

لیک تصاویر ایپل کے ڈیزائن کے فلسفے میں ممکنہ تبدیلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

توقع ہے نئے فونز میں A19 پرو چپ نصب ہے جو TSMC کے 3nm عمل کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو اے آئی صلاحیتوں، بیٹری کی کارکردگی اور ملٹی ٹاسکنگ کو بہتر بناتا ہے۔

کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون 17 میں ڈبل ریکارڈنگ کی صلاحیت خصوصی طور پر ہو سکتی ہے۔ اس میں کم روشنی کے دوران کارکردگی میں بہتری اور سینسر بھی متوقع ہیں۔

پرو ماڈلز میں وانپ چیمبر کولنگ سسٹم بھی ہو سکتا ہے جس کا مقصد صارفین کے کاموں اور طویل استعمال کے دوران فونز کو زیادہ گرم ہونے سے بچانا ہے۔

پرو ماڈلز میں 256 جی بی اور 2 ٹی بی تک اسٹوریج شامل ہو سکتی ہے۔

اگرچہ قیمتوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن رپورٹس ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس کی ابتدائی قیمت تقریباً 1,199 ڈالر ہے۔

پاکستان میں پرو میکس کی قیمت 570,000 سے 575,000 کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 350,000 روپے کا ہو سکتا ہے۔

Related Posts

بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی
  • May 3, 2025

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بغیر شواہد کے پاکستان…

Continue Reading
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں
  • May 3, 2025

بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی…

Continue Reading

You Missed

بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی

  • May 3, 2025
  • 3 views
بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی

پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں

  • May 3, 2025
  • 4 views
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں

میچ کے دوران اسٹینڈ میں بیٹھا تماشائی 20 فٹ کی بلندی سے گر گیا،ویڈیو وائرل

  • May 3, 2025
  • 3 views
میچ کے دوران اسٹینڈ میں بیٹھا تماشائی 20 فٹ کی بلندی سے گر گیا،ویڈیو وائرل

پاکستان میں گرم ترین مہینہ، 65 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

  • May 3, 2025
  • 4 views
پاکستان میں گرم ترین مہینہ، 65 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب