
حنا پرویز بٹ نے قراردار میں مؤقف اختیار کیا کہ ایوان پاک فضائیہ کی بے مثال عسکری مہارت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، آپریشن بنیان مرصوص دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی سنہری مثال ہے۔
(ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل بے اثر کر کے تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے۔
قراردار کے متن میں لکھا گیا کہ قوم وطن کا دفاع کرنے والے غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، حکومت آپریشن بنیان مرصوص کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے، شہدا اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے۔
10 مئی بعد نماز فجر کے بعد پاکستان نے بزدلانہ بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جس نے دشمن ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔
آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کیا، ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو ملیا میٹ کیا اور اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کیا۔
جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو تباہ کیا گیا۔ آدم پور کی ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا جہاں سے بھارت نے آدم پور ایئر فیلڈ سے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے ان کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن اور نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو بھی تباہ کیا۔
نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ ہونے سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ملیں۔ پاک فوج نے بھارت کی سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی ملیا میٹ کی۔ راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز اور بھارت کی سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کیا گیا۔
بھارت کی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو تباہ کیا گیا۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈہ ایئرفیلڈ اور اکھنور ایوی ایشن بیس کو تباہ کیا۔