
لاہور کی سیشن عدالت نے اسٹیج ڈانسر شازیہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
قتل کیس میں ملزم وارث علی عرف دانہ کو سزائےموت کا حکم سنایا گیا ہے جب کہ عدالت نے شازیہ کے قتل پر ملزم کو 5لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
تھانہ اقبال ٹاؤن میں 2022 میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ مجرم نےپیسوں کی لین دین پر اسٹیج ڈانسر کو فائر نگ کر کے قتل اور 2 بہنوں کو زخمی کیا تھا۔