
پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں حالیہ دنوں ایک خبر نے خاصی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ “سرکاری” نوٹیفکیشن کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ لکی موٹرز نے کیا اسپورٹیج ایل 2.0 ایل ایف ڈبلیو ڈی ویرینٹ کی قیمت میں 10 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے سے گھٹ کر ایک کروڑ 8 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ہنڈائی پاکستان نے ٹکسن ہائبرڈ 2025ء ماڈل متعارف کرایا، جسے ایس یو وی مارکیٹ میں کیا اسپورٹیج کے لیے ایک بڑی مسابقت تصور کیا جا رہا ہے۔ ٹکسن ہائبرڈ کے اسمارٹ ویرینٹ کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ سگنیچر ویرینٹ کی قیمت ایک کروڑ 19 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی، جو کہ کیا کی نان ہائبرڈ اور ہائبرڈ ماڈلز کے مقابلے میں خاصی مناسب ہیں۔