امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

امریکا، سوئیڈن، سعودی عرب، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں غیرقانونی قیام پر ایک، امریکا میں غیرقانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک شہری کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک شہری کو بھیک مانگنے، 11 شہریوں کو مختلف دیگر الزامات کے تحت بے دخل کیا گیا۔ سعودی عرب سے مزید 9 شہریوں کو کفیل کی شکایت پر، 11 شہریوں کو سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام 7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے بے دخل کیا گیا، ویزا ختم ہونے پر عمان سے ایک شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ غیر قانونی امیگرینٹ ہونے پر ایک جبکہ دو کو غیر قانونی طور پر قیام کرنے پر متحدہ عرب امارات سے آف لوڈ کیا گیا۔ نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی تین بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔

Related Posts

دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ
  • June 22, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں 3 جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے…

Continue Reading
ایران کے خلاف امریکا کے طاقت کے استعمال سے سخت پریشان ہوں، انتونیو گوتریس
  • June 22, 2025

 ایران پر امریکی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ’’میں آج امریکا کی طرف سے…

Continue Reading

You Missed

دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ

  • June 22, 2025
  • 12 views
دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ

ایران کے خلاف امریکا کے طاقت کے استعمال سے سخت پریشان ہوں، انتونیو گوتریس

  • June 22, 2025
  • 2 views
ایران کے خلاف امریکا کے طاقت کے استعمال سے سخت پریشان ہوں، انتونیو گوتریس

ایران کا امریکا کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان

  • June 22, 2025
  • 14 views
ایران کا امریکا کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان

ایران نے حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرا لی تھیں، ایرانی حکام

  • June 22, 2025
  • 15 views
ایران نے حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرا لی تھیں، ایرانی حکام