
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر رات میں ہونے والے حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح یا شکل میں حملہ کیا جاتا ہے تو ہماری مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیلیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے جانیں قربان کر کے امریکا کو عظیم ملک بنایا، دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں نے جنگوں میں اپنا خون بہایا، 250 سال سے امریکا ایک طاقت کے طور پر کھڑا ہے، امریکا نے آج دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔