ایران ، گلوکار کو گستاخی رسول پر سزائے موت سنا دی گئی

ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبر اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔قبل ازیں گلوکار کو توہین مذہب پر 5سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ۖ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی توہین کرنے پر 37سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023میں ایران کے حوالے کیا تھا۔اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کے الزام میں بھی گلوکار کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Related Posts

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی
  • July 4, 2025

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں فضائی دفاعی نظام سمیت…

Continue Reading
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟
  • July 4, 2025

یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں لیاری میں گرنے والے عمارت میں ریسکیو کام کے دوران حکام نے یہ کہہ کر…

Continue Reading

You Missed

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

  • July 4, 2025
  • 5 views
امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

  • July 4, 2025
  • 8 views
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

  • July 4, 2025
  • 6 views
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • July 4, 2025
  • 7 views
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ