
اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکا تھوڑا سا انتظار کرے وہ حملوں کی سزا بھگتے گا، انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔ پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارے لئے باقاعدہ جنگ شروع ہوچکی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔
حملے سے قبل ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، ایران
علاوہ ازیں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی حملے سے قبل اپنی تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، نشانہ بنائی گئیں سائٹس میں کسی قسم کا کوئی ایٹمی مواد موجود نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔
یمنی گروپ کے سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکہ کو ایک مختصر وارننگ جاری کی ہے جس میں حوثیوں کا کہنا ہے کہ اب امریکہ کو بھی نتائج بھگتنا ہوں گے۔