
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران ہم پر حملے جاری رکھے گا اور فوجی آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ایرانی میزائل لانچروں کو تباہ کرنے سے اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج سات محاذوں پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے موجود ایرانی خطرے کو ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارے گئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق سعید یزد قم شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر کیے گئے حملے میں مارے گئے۔
اس سے قبل ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کردیا، تل ابیب پر متعدد میزائل داغ دیئے، میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔