
لاہور( 27 دسمبر2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کمپوزٹ سرکل ایف آئی اے گجرات نے خفیہ اطلاع پر ایک خفیہ گودام پر چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت یاسر شوکت کے نام سے ہوئی۔
ملزم نے گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ابتدائی طور پر متاثرین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے میں سہولت فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں لیبیا اور مصر بھیجنے کی کوشش کی اور وہاں سے کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی، اس دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا جس سے متعدد متاثرین لاپتہ ہوگئے۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے متاثرین سے بھاری رقم وصول کی تھی۔
ٹیم نے ملزمان سے سات پاکستانی پاسپورٹ، 18 جعلی پاسپورٹ، لیبیا کے نو ویزہ اسٹیکرز اور عمرہ ویزوں کی چار کاپیاں برآمد کیں۔
جبکہ ملزم سے 8 مصری ویزے، 23 ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔