
کراچی میں بارش کی پیش گوئی کے بعد کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے حفاظتی ہدایات جاری کردی گئیں۔
گائیڈ لائنز میں جناح ایئرپورٹ انتظامیہ نے کراچی میں مون سون کے موسم میں تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش کی وجہ سے پرندوں کی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا۔
اتھارٹی نے ہدایت کی کہ پرندوں کو کنٹرول کرنے والے اہلکاروں اور انسپکٹرز کو ایئر سائیڈ پر تعینات کیا جائے۔
مزید برآں ہلکے طیاروں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے یا محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اتھارٹی نے بارش کے پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے فریم کی باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 جون سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کا ہے تاہم آئندہ دو روز تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اس سے قبل پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں 37 ملی میٹر جبکہ باقی شہر کے علاقوں میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔