پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ 15 سے 20 دن کے دوران مذاکرات کے دوران بانی تحریک انصاف کی رہائی کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے تھا اور یہ تاثر درست نہیں کہ پارٹی یا بانی تحریک انصاف سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) مذاکرات کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ بانی تحریک انصاف کے حالیہ بیانات سے کچھ نقصان ضرور ہوا ہے۔ تاہم، اب کوششیں کی جا رہی ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اس بار بانی تحریک انصاف نے قیادت کے مشورے کو اہمیت دی ہے۔ تاہم، مذاکراتی عمل ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔