
پی آئی اے 20 اپریل سے لاہور سے باکو کیلیے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کو چلائے گی۔ اس سلسلے میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں پروازوں سے متعلق معلومات دی گئیں۔
باکو کی پروازوں سے دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔
اپریل 2024 میں باکو سے کراچی کیلیے پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلی پرواز کے کراچی انٹرنینشل ائیرپورٹ پہنچنے پر طیارے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے واٹر سلوٹ کی سلامی دی گئی تھی۔
گورنر سندھ اورآذربائیجان کے سفیر نے کراچی سے باکو جانے والے مسافروں کو الوداع کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ باکو کیلیے پروازیں شروع کرنے سے سیاحت اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔
جبکہ سفیر آذربائیجان کا کہنا تھا کہ آج کراچی سے باکو کیلیے آذربائیجان کی پہلی پرواز کا آغاز کر رہے ہیں، اب سیاحت کے ساتھ ساتھ کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسلام آباد اور لاہور کیلیے پروازوں کا آغاز کیا تھا، لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی کی پروازوں میں بھی کامیابی دیکھیں گے۔