
بھارت کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان سمیت تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔
طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1 بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔
حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ بھی سوار تھے۔
پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
علاوہ ازیں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ترجمان نے بھارت میں طیارہ گرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں طیارہ گرنے کی ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔