بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔

پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ ہیں۔اس وقت پاکستانی فلیگ بردار بحری جہاز سبی کلکتہ کی بندرگاہ پر موجود ہے یہ جہاز 26 ہزار ٹن کوئلہ ملائیشیا سے لے کر بھارت پہنچا ہے جبکہ دوسرا بحری جہاز چترال بجی مئی کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا سے کارگو لے کر بھارت پہنچے گا۔پاکستانی فلیگ بردار جہازوں پر پابندی پر بھارت کو لندن میری ٹائم ثالثی ایسوسی ایشن میں گھسیٹا جاسکتا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی دیگر شپنگ لائنز سے چارٹر کرنا مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول معطل کرنے پر غور کررہا ہے جو 2006 میں طے کیا گیا تھا۔

Related Posts

پاکستان کے کاروباری اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ
  • May 22, 2025

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفیڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق پاکستان…

Continue Reading
ٹرمپ نے قطری تحفہ لگژری بوئنگ طیارہ قبول کرلیا
  • May 22, 2025

اس حوالے سے پینٹاگون نے تصدیق کردی ہے، طیارہ ایئر فورس ون کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔…

Continue Reading

You Missed

پاکستان کے کاروباری اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ

  • May 22, 2025
  • 1 views
پاکستان کے کاروباری اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ

ٹرمپ نے قطری تحفہ لگژری بوئنگ طیارہ قبول کرلیا

  • May 22, 2025
  • 1 views
ٹرمپ نے قطری تحفہ لگژری بوئنگ طیارہ قبول کرلیا

نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

  • May 22, 2025
  • 1 views
نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

 وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان بنے گا۔

  • May 22, 2025
  • 3 views
 وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان بنے گا۔