
پاکستان فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کے پانچ جدید طیاروں کی تباہی کے بعد صحافی اینبرسن اتھرجان نے کہا ہے کہ بھارت نے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا، بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایاگیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔
پاکستانی فضائیہ کی شاندار کارکردگی کے بعد برطانوی اخبار نے بھی پاکستان ایئرفورس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں اور رافیل کی تباہی کو گیم چینجر اور بھارت کے لیے شکست کا پیغام قرار دے دیا۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی پر مضمون میں لکھا چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کونظریہ بدلنے پر مجبور کردیا۔
پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑادیے، رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے نہ صرف تضحیک آمیز بلکہ خطے میں گیم چینجر بھی ہے۔
‘پاکستان نےنادیدہ اورخاموش ٹیکنالوجی سےبھارت پردھاک بٹھادی، رافیل پاکستانی سرحد سے 300 کلومیٹر دور رہے پھر بھی پاک چین سنسر فیوژن ٹیکنالوجی سے پاکستانی شاہینوں نے شکار کرلیا اور رافیل کے انڈین پائلٹس کو اپنی طرف آتی موت کی خبرنہ ہوسکی۔