
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کے خلاف تمام آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، وہ تمام وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشاورت میں موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کام بولتے ہیں، انہوں نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
عطمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بھارت نے ابھی ہمارا ٹریلر دیکھا ہے، فلم باقی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیز فائر کئی ملکوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی بند نہیں کی۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی پناہ گاہ نہیں، پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔