
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو سندھ میں تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی مل گئی۔۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ خیرپور میں فاقر1 کنویں سےتیل و گیس کی دریافت ہوئی۔
کنویں سے 64 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہورہی ہے فاقر1 کنویں سے 55 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ تیل و گیس کی پیداوارجدیدٹیکنالوجی کے استعمال سےحاصل کی گئی، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگارثابت ہوگی۔