
جنگ بندی معاہدے سے قبل ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بئر سبع میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔
ابتدائی طور پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 تھی جو بعد میں بڑھ کر 5 ہوگئی جبکہ لگ بھگ 20 اسرائیلی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ایران کے میزائل حملے میں تباہی کے مناظر ملاحظہ کیجیے:









واضح رہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر میں امریکا کے بڑے فوجی اڈے پر میزائل ڈاغے جس کے چند گھنٹے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ملک باقاعدہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور جامع سیز فائر پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔