
ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے متعلق خط کے جواب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی صدر نے ایران کو پھر متنبہ کیا ہے اگر جوہری معاہدے پر آمادہ نہیں ہوا تو اس کے لیے بہت براہوگا۔
ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے رواں ماہ ایران کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہ ایران کے ساتھ بیٹھ کرمعاملہ حل کریں، لیکن اگر ایران جوہری معاہدے پر راضی نہیں ہوتا، تو نتائج بھگتے گا۔