
راولپنڈی: حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کو دھچکا لگا ہے، کیونکہ مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ راولپنڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 412 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
پشاور میں بھی مرغی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہو کر 510 روپے ہوگئی ہے۔
لاہور میں بھی مرغی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے، جہاں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 693 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جب کہ گزشتہ روز یہ قیمت 595 روپے فی کلو تھی۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔