خیبر پختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ سپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطے پر غور شروع کردیا۔معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا شفقت ایاز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطے پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ کے مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کی سلو سپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا کسی کو علم نہیں۔