
کابل ندی سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد 43000 کیوسک، کالا باغ بیراج پر پانی کی آمد 194277 کیوسک اور اخراج 186511 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 204019 کیوسک اور اخراج 173000 کیوسک اور تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 167653 کیوسک اور اخراج 140453 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1147.80 فٹ ہے جبکہ پانی کی آمد 43751 کیوسک اور اخراج 28000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ تریمو بیراج پر پانی کی آمد 21804 کیوسک اور اخراج 8204 کیوسک جبکہ پنجند بیراج پر پانی کی آمد 9300 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
گڈو بیراج میں پانی کی آمد 102743 کیوسک اور اخراج 93352 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 63340 کیوسک اور اخراج 26600 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 15800 کیوسک اور اخراج 235 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد بڑھنے لگی اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 67 فٹ بلند ہوگیا، ڈیم میں پانی کی سطح 1469.73 فٹ ریکارڈ کی گئی، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔
ڈیم میں پانی کی آمد 151800 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 140000 کیوسک ہے۔