بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون، جو اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد سے منظر عام سے غائب تھیں، نے حال ہی میں اپنے آبائی شہر بنگلورو میں منعقدہ دلجیت دوسانجھ کے “دل لومیناتی” کنسرٹ میں غیر متوقع شرکت کر کے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
یہ تقریب اس وقت مزید خاص بن گئی جب دلجیت نے دپیکا کو اسٹیج پر مدعو کیا، جس پر حاضرین خوشی سے جھوم اٹھے۔ گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھ نے ان یادگار لمحوں کی ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت، دپیکا کی آمد کے حوالے سے مداحوں کو دلچسپ انداز میں اشارہ دے رہے ہیں، جس سے سامعین کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔