چیئرمین نیب نے ادارے میں گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کی 238 آسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین نیب نے اپنے بطور پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا۔ ختم کی گئی آسامیوں میں گریڈ 19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 2، گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی 1، گریڈ 17 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 58 اور گریڈ 16 کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 8 پوسٹیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گریڈ 16 کی ڈیٹا کنٹرول سپروائزر کی 3 اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی 23، گریڈ 15 کی ڈیٹا کنٹرول اسسٹنٹ کی 1 اور اسسٹنٹ کی 12 آسامیوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔