
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، اور عراق سے 63 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ ان افراد کو کراچی پہنچنے پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا، جن میں بلیک لسٹ ہونے پر 4 افراد، غیر قانونی رہائش (ہاروب) کے باعث 15 افراد، اور ویزے کی مدت ختم ہونے پر 10 افراد شامل تھے۔
ملائیشیا سے غیر قانونی طور پر قیام پذیر 16 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، جبکہ عراق نے زائد المیعاد ویزے اور غیر قانونی داخلے کی بنیاد پر 11 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر واپس بھیجا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات نے 4 پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیا۔