
ضوابط میں کی جانے والی تبدیلیوں کے مطابق ورک ویزے کے عارضی حج و عمرہ سروسز ویزے کے نام سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سیزنل ورک ویزے کے نام کی تبدیلی کا مقصد ان کی راہِ عمل کو متعین و محدود کرنا ہے تاکہ وہ اسی مقصد اور مقررہ وقت کے لیے ہی استعمال کیے جا سکیں۔
15 شعبان سے نئے نام سے جاری ہونے والے سیزنل ورک ویزوں کا آغاز کیا جائے گا جنہیں اسلامی سال ہجری کے پہلے ماہ ’محرم‘ کے اختتام تک کارآمد سمجھا جائے گا۔
واضح رہے حج و عمرہ سیزن کے دوران ان شعبوں میں کام کرنے والی نجی کمپنیوں کو افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے بیرون ملک سے عارضی بنیادوں پر افرادی قوت کو درآمد کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں عارضی کارکنوں کو نئے ضوابط سے قبل میڈیکل انشورنس نہ فراہم کرنے سے کافی مشکلات جھیلنا پڑتی تھیں۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ عارضی کارکنوں کے ویزے میڈیکل انشورنس پالیسی کے بغیر سٹیمپ نہیں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے بیرونی ممالک کے لیے بعد از حج عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج ختم ہوتے ہی بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 14 ذوالحجہ بمطابق 11 جون 2025 سے عمرہ ویزوں کو بحال کردیا جائے گا۔
وزارت حج کے مطابق عمرہ ویزے رمضان المبارک کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں، یکم شوال سے عمرہ ویزوں کا اجرا بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزوں کے حامل عمرہ زائرین 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والے زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ آئندہ برس حج سیزن سے قبل یعنی 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔