
20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے پھٹنے کی آواز سنائی دیتی ہے اس کے بعد شور سنائی دیتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران تباہ آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی آوازیں ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ریکارڈنگ کو ایک مورڈ پیوسیو ایکوسٹک کے ذریعے حاصل کیا گیا جہاں سے تقریباً 900 میل دور اوشین گیٹ کی آبدوز پانی کے دباؤ میں پھنس کر تباہ ہوگئی تھی۔