سوات میں فیملی پکنک کررہی تھی، قدرتی آفت آگئی تو وہاں حکومت کیا کرسکتی ہے‘ سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فیملی پکنک کررہی ہے، قدرتی آفت آگئی تو وہاں حکومت کیا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سپرمین تو ہے نہیں کہ فوراً پہنچ جائے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پارٹی کا تصور بھی نہیں ہے، انہیں مائنس کا کہنے والے غلط ہیں، پارٹی میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دریائے سوات سانحے پر ٹی ایم او خوازہ خیلہ زاہد اللہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیا، ٹی ایم او زاہد اللہ نے تابوت کچرے کی گاڑی میں اسپتال بھجوائے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں پکنک منانے جانے والے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جس کے نتییجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چند کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاندان ڈیڑھ گھنٹے تک امداد کا منتظر رہا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔

Related Posts

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی
  • July 4, 2025

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں فضائی دفاعی نظام سمیت…

Continue Reading
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟
  • July 4, 2025

یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں لیاری میں گرنے والے عمارت میں ریسکیو کام کے دوران حکام نے یہ کہہ کر…

Continue Reading

You Missed

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

  • July 4, 2025
  • 4 views
امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

  • July 4, 2025
  • 7 views
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

  • July 4, 2025
  • 5 views
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • July 4, 2025
  • 6 views
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ