محکمہ سکول ایجوکیشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں سکول 23 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ 13 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن نے 20 دسمبر سے 10 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس میں ترمیم کر دی گئی ہے۔