سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دیدیا

سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ نادیہ افگن نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے شو میں شرکت کی جہاں انہوںنے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دے دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا انکشاف کردیا۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کون خلیل کہہ کر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتی ، میں ان کا نام تک نہیں سننا چاہتی اور نہ ہی ان کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار انہیں ایک مشہور پروڈیوسر کے دفتر میں دیکھا، جہاں ایک شخص سگریٹ پی رہا تھا اور ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا تھا،میں نے سلام کیا، اس نے غرور سے مجھے دیکھا اور سلام کا جواب نہیں دیا۔

نادیہ کے مطابق خلیل الرحمان خواتین سے بات کرنے کے آداب نہیں جانتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات کے دوران وہ ان سے اچھا تاثر نہیں لے سکیں ، ان کا رویہ کسی مہذب انسان کا رویہ نہیں تھا۔ اداکارہ کے مطابق اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک رائٹر ہیں لیکن پہلی ہی ملاقات کے بعد میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔نادیہ نے کہاکہ وہ شخص ایک اچھا رائٹر تو ہوسکتا ہے لیکن ایک اچھا انسان کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ اسے بات کرنے تک کی تمیز نہیں تھی اور مجھے ایسے انسان سے منفی وائبز کا معلوم ہوجاتا ہے۔

Related Posts

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی
  • July 4, 2025

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں فضائی دفاعی نظام سمیت…

Continue Reading
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟
  • July 4, 2025

یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں لیاری میں گرنے والے عمارت میں ریسکیو کام کے دوران حکام نے یہ کہہ کر…

Continue Reading

You Missed

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

  • July 4, 2025
  • 4 views
امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

  • July 4, 2025
  • 7 views
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

  • July 4, 2025
  • 5 views
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • July 4, 2025
  • 6 views
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ