
اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں صرف خوبصورتی کافی نہیں ہوتی، یہاں کامیابی کے لیے صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں قدم رکھنا چاہتی ہیں، لیکن ان میں اکثر فنکارانہ مہارت کی کمی ہوتی ہے۔ اگر کوئی لڑکی سفارش کے ذریعے بھی شوبز میں آ جائے، تو وہ زیادہ دیر تک اپنا مقام برقرار نہیں رکھ پاتی اور چند پراجیکٹس کے بعد پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی وقتی چیز ہے، لیکن اصل میں وہ فن ہے جو ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ اشنا شاہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام میں کارکردگی اور صلاحیت کی بنیاد پر یقین رکھتی ہیں۔