
انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) لیگل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 9 مئی کیسز میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی 2 بار تحریری اور ایک بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت12 مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تھا۔