
ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جس کی صدارت عبدالخبیرآزاد نے کی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یکم ذی الحج 29 مئی کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ماہرین کے مطابق آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ آج ذی الحج کا چاند نظر نہ آیا تو بقرعید 7 جون کو ہوگی۔