
وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت کھاتا ہے.قیدی نمبر 804 اور اسکا خاندان رات بھر خوابی فلمیں دیکھتے ہیں، صبح اٹھ کر کسی اور دنیا میں ہوتے ہیں. باجی علیمہ کا کہنا ہے کہ سب ڈٹ کر کھڑے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ سب ایک کھیل کا حصہ ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور جناب اسحاق ڈار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شاندار سفارت کاری کے نتیجے میں پاکستان کو یہ عالمی سطح کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔