
اسرائیل نے مارچ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کا مقصد حماس کو خوراک کے حصول سے روکنا ہے۔
غزہ میں امدادی گروپ کی جانب سے کھانا تقسیم کیا گیا جہاں گروپ نے چاول کی تقریباً 20 دیگیں پکائیں۔
گروپ کی جانب سے تیار کردہ چاول کی 20دیگیں جلد ہی ختم ہوگئیں جس کے بعد بچے دیگوں سے بچے ہوئے چاول کھرچ کر کھانے لگے۔
امدادی گروپ کے مطابق وہ اس دن صرف 100 لوگوں کو ہی کھانا فراہم کرسکے۔
امدادی گروپ کے رہنما نے مزید کہا کہ لوگ گلیوں اور گھروں میں مرنا شروع ہو سکتے ہیں، کیونکہ بازاروں میں کوئی سامان نہیں ہے۔
رہنما نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ میں خوراک کے سامان کی ترسیل ہوسکے۔