
فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا گیا ہے، محمود عباس نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کیلئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی صدر نے خط میں لکھا کہ ٹرمپ کی قیادت پراعتماد ہے، آپ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں، اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دیرپا امن کیلئے جامع معاہدے کی ضرورت ہے۔
محمود عباس نے امن معاہدے کیلئے امریکا عرب و دیگر ممالک سے مل کرکام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نسلوں سے چھینا ہوا امن بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
دریں اثنا ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی برقرار رہنے پر ایرانی عوام نے دوسرے روز بھی سڑکوں پر جشن منایا، جنگ بندی کے بعد عراق میں بھی عوام نے جشن منایا، سڑکوں پر لوگوں کا رش دیکھا گیا۔
ایرانی عوام کے مطابق حکومت کا کہنا ہے دشمن کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ ایران، عراق لبنان سمیت کئی ممالک میں جنگ بندی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے ہوئے۔