مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ ڈیل کرلوں:عمران خان کی علیمہ خان سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔
روز نامہ امت کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا ، جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈیل نہیں کروں گا مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے 2 مطالبات پر بات کرنے کو کہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی تو بتائیں کہ یہ کون سی سہولت کاری ہے۔ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے گا اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔ ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھائے تھے۔ اس قسم کے ججز آپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کررہے ہیں جو چوری ،ڈاکا اور مینڈیٹ چور کو تحفظ دیں گے

Related Posts

 غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت کھاتا ہے،لہٰذا ایک قیدی کی فکر چھوڑ دیں: عظمٰی بخاری 
  • June 5, 2025

وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت…

Continue Reading
ہمیں نظر نہیں آرہا بانی رہا ہوں گے، وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور
  • June 5, 2025

بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ…

Continue Reading

You Missed

Viral post discusses if F-1 visa gets accepted just “on vibe,” Internet has the answer

  • June 5, 2025
  • 10 views
Viral post discusses if F-1 visa gets accepted just “on vibe,” Internet has the answer

Top 10 US industries facing foreign worker layoffs under Trump immigration crackdown

  • June 5, 2025
  • 13 views
Top 10 US industries facing foreign worker layoffs under Trump immigration crackdown

‘Keep it genuine’: Student’s F-1 visa for game design approved, shares experience on Reddit

  • June 5, 2025
  • 16 views
‘Keep it genuine’: Student’s F-1 visa for game design approved, shares experience on Reddit

After two rejections, Indian applicant finally gets US B2 visa approval

  • June 5, 2025
  • 13 views
After two rejections, Indian applicant finally gets US B2 visa approval