
سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ جی محبت میں ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے،دائر شدہ نظرثانی درخواستوں پر مجھے اعتراضات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے ۔
سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست تو تمام13ججوں نے مسترد کی ہے،فیصلے سے متاثرہ تو سنی اتحاد کونسل تھی جس کی درخواست مسترد ہوئی،سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد ہوئی اور انہوں نے ہی نظرثانی دائر نہیں کی، وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ جی محبت میں ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے،دائر شدہ نظرثانی درخواستوں پر مجھے اعتراضات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے ۔