
کارکنوں کے بچوں کو کامسٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گا، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسٹ یونیوررسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے ، معذور اور فوت شدہ ورکروں کے بچے کو بھی کامسٹ یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔
رجسٹرڈ ورکر اسلا م آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس میں 17جولائی، واہ کینٹ اور ایبٹ آباد میں 4 اگست، وہاڑی اور اٹک میں 11 اور ساہیوال میں 15 اگست تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
درخواست فارم کے ساتھ ورکر کا قومی شناختی کارڈ رجسٹرڈ سرٹیفکیٹ، طالب علم کا قومی شناختی کارڈ یا بے فارم، سوشل سکیورٹی کارڈ یا اولڈ ایج بینیفٹ کی کاپی منسلک کرنا ہوگی۔