
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسجداقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتا ہے مسجد الاقصیٰ کے تقدس کی پامالی ناقابل برداشت ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں قابض اسرائیلی افواج نے 24گھنٹے میں 100فلسطینی شہید کر دیے، خوراک کے حصول کے منتظر شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کےخلاف فوری اقدامات کرے، پاکستان غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست 1967 کی پیشگی سرحدوں پر قائم کی جائے اور القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے۔