
مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی
اسلام آباد( 2024ء) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق، اسلام آباد میں فی درجن انڈے 350 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کم سے کم قیمت 330 روپے فی درجن تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں انڈوں کی قیمت 340 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی فی درجن انڈے 340 روپے میں مل رہے ہیں۔ پشاور اور سکھر میں انڈوں کی قیمت 340 روپے فی درجن تک جا پہنچی ہے، جبکہ سکھر میں یہ قیمت 320 روپے فی درجن تک بھی دیکھی گئی ہے۔
گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 330 روپے تک ہے، لاہور میں 330 روپے، اور فیصل آباد میں انڈے 340 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ سرگودھا میں انڈوں کی قیمت 325 روپے فی درجن جبکہ ملتان، بہاولپور اور لاڑکانہ میں انڈوں کی قیمت 320 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔