مہنگائی کی نئی شرح جاری؛ ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی۔

پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، اسی طرح آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔ ان کے علاوہ پیاز، چاول، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Related Posts

ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلیے نامزد کیا جائے، حکومت پاکستان
  • June 21, 2025

 حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے پاک…

Continue Reading
نوبل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ مجھے نہیں دیں گے، ٹرمپ
  • June 21, 2025

پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے، امریکی…

Continue Reading

You Missed

ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلیے نامزد کیا جائے، حکومت پاکستان

  • June 21, 2025
  • 1 views
ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلیے نامزد کیا جائے، حکومت پاکستان

نوبل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ مجھے نہیں دیں گے، ٹرمپ

  • June 21, 2025
  • 1 views
نوبل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ مجھے نہیں دیں گے، ٹرمپ

سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

  • June 21, 2025
  • 1 views
سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

  • June 21, 2025
  • 1 views
پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا