وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں 7 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور ان کی جرات و بہادری کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائک محمد امین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی دفاع میں اپنی جان قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔
https://newtribenews.com/wp-admin/post.php?post=2399&action=edit