پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوائے گئے آٹھ بلوں پر غور کیا جائے گا۔ ان میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر نے پارلیمنٹ کو دوبارہ بھیج دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وہ بل بھی زیر بحث آئیں گے جو ایک ایوان سے منظور ہو چکے ہیں لیکن مقررہ مدت میں دوسرے ایوان سے منظوری حاصل نہیں کر سکے۔ صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے بلوں میں سے کچھ پر سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات بھی کیے تھے۔
76 لاکھ سے زائد مالیت کے آئی فون سمگلنگ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے 76 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے آئی فونز کی سمگلنگ کیس میں ملزمہ آمنہ ناز کی…