
شزا فاطمہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاس رومز کا آغاز پاکستان کے مستقبل کیلیے اہم سنگ میل ہے، دنیا کا مقابلہ کرنے کیلیے جدید علوم میں مہارت حاصل کرنا ناگزیر ہے، اسٹارٹ اپس میں کام کرنے والے بچوں کو اے آئی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی میں حکومت کا تعاون جاری رہے گا، اے آئی کا فروغ ملکی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے استحکام کیلیے ناگزیر ہے، تعلیمی نصاب میں اے آئی کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی ترقی نوجوانوں کیلیے بے شمار مواقع پیدا کرے گی۔