
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کافلائٹ آپریشن معمول پرآگیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15ممالک نےپاکستان کیلئےپروازیں شروع کردیں۔
اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کیں ، جس کے بعد 3بڑےایئرپورٹس سےملکی اورغیرملکی پروازوں کی منسوخی 15رہ گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سےحج پروازوں کومعمول پرلانےکیلئےکوششیں جاری ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آج سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی جبکہ بحرین، دوحہ، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد جانے والی قومی فضائی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے سو سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں ،کراچی ائیرپورٹ کی پینتالیس،لاہور کی اڑتیس، اسلام اباد کی چالیس، ملتان کی دس، پشاور کی گیارہ اور سیالکوٹ کی چھ پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنسوخ کی گئیں۔
کشیدگی کےباعث سات سعودی ائیرلائن اور تین پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں، وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ دوہزار دو سو نوے حاجیوں میں سے گیارہ سوحاجیوں کو پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس سے روانہ کرچکا ہے، باقی گیارہ سو حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھیجا جائےگا۔