
تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک ہوٹل کے کمرے میں جاری پارٹی پر چھاپہ مار کر 124 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں سے زیادہ تر نشے کی حالت میں اور مختصر لباس (انڈرویئر) میں تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ہوٹل میں ایک پارٹی کے دوران منشیات استعمال کی جا رہی ہیں۔ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے دیکھا کہ پارٹی میں شریک زیادہ تر افراد مرد تھے اور مختصر لباس میں موجود تھے۔
پولیس نے تمام گرفتار افراد کے منشیات کے ٹیسٹ کروائے، جن میں سے 66 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مزید تلاشی کے دوران 31 افراد کے پاس سے آئس، میتھ، ایکسٹیسی اور کیٹامائن جیسی منشیات برآمد ہوئیں۔ پولیس نے باقی افراد کو چھوڑ دیا، تاہم جن کے قبضے سے منشیات ملی، انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
تھائی لینڈ میں منشیات کے قوانین سخت ہیں اور منشیات رکھنے یا استعمال کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔