
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے انگلینڈ اور دبئی کو ممکنہ مقامات کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔ حالیہ اجلاس میں ڈرافٹ بیرون ملک منعقد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل ڈرافٹ میں معروف کھلاڑیوں کی شمولیت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی جو آئی پی ایل کے معاہدے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔