
پاکستانی پائلٹس کے ہاتھوں رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کا مذاق اڑانے لگے۔پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں، وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں۔چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔